اگر آپ اسلامیات کے پیپر میں 70 سے زیادہ نمبر حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو دو چیزوں پر توجہ مرکوز کرنی ہے ایک تو سوال کےبنیادی جز کو سمجھنا کہ سوال کا بنیادی ڈھانچہ اور سپورٹنگ پیراگراف کا تنقیدی جائزہ اور جدید دنیاسے اپنے سوال کو کیسے ربط کرنا ہے، اور دوسرا اپنے جواب کو خوبصورت بنانے کے لیے کیا کیا عوامل درکار ہیں ۔ زیر نظر اس ارٹیکل میں ان دونوں اہم امور پر رہنمائی دی گئی ہے ۔ پہلےان نکات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جس سے اپنے جواب کو آراستہ کر کے پریزنٹیشن بہترین بنانا ہے پھر بنیادی ڈھانچہ کی تیاری کے حوالے سے بات کی گئی ہے درجہ ذیل اہم نکات کا آپ نے خیال رکھنا ہے۔
اپنے ہر سوال میں کم از کم 5 آیات عربی میں لکھیں۔
پانچ احادیث کا حوالہ دیں۔
مذہبی سکالرز اور مسنشرفین کی کم ازکم 5 کوٹیشن لکھیں۔
اپنے ہر سوال کے جواب میں 3 سے 4 بنیادی کتابوں کا حوالہ دیں۔
اپنے ہر سوال کی پرزنٹیشن انتہائی خوبصورت اور منظم طریقے سے پریزنٹ کریں۔
اپنے سوال کو عموحی انداز سے حل کرنے کے بجائے ٹھوس شواہد اور ڈیٹاشکل میں لکھیں۔
بہترین ُپریزٹیشن لیے نیلا اور کالا مارکر اور اسی رنگ کے پوئنٹر استعمال کریں۔ آیات، احادیث اور کوٹیشن کو نمایاں کریں۔
کسی بھی سوال کے جواب میں ہیڈلائن کی بجائے اعتدال پسند نقطہ نظرکو استعمال کریں۔
سوال کے آغاز میں تعارف کو ہیڈنگ کے ساتھ لکھیں اور یہ دو تہائی صفحہ پر مشتمل ہونا چاہیے۔
کسی بھی سوال کا آغاز آیت یاکوٹیشن کی بجائے اپنے الفاظ سے کریں۔
تعارف کے بعد سوال کے مطابق 1/3 صفحہ کا سپورٹنگ پیراگراف کا اضافہ کریں۔
پھر اس کے ساتھ بعد زیادہمواد جو اس سوال کی اصل روحہ اس کو حل کریں اور سوال کی ڈیریکشن جو سوال میں دی گئی ہے اس سے ڈیورٹ نہ ہوں۔
اس کے ساتھ 1/3 صفحہ کا ایک نتیجہ پر مبنی قسم کا سپورٹنگ پیراگراف میں اضافہ کریں۔
اس کے بعد سب سے اہم نکتہ تنقیدی جائزہ کا ہے جو کہ حقیقت میں آپکیاختراعیسوچ ہے اور ایگزیمینر سب سے زیادہ دھیان سے اسی کا جائزہ لیتا ہے اور تنقیدی جائزہ مضمون پر آپکی مہارت کی دلیل ہوتی ہے ، لہذا ، تنقیدی جائزہ کو تقریبا 5 صفحے پر مکمل کریں۔
اس کے ساتھ اپنے سوال کو جدید دنیا کے ساتھ لنک کریں مثلا اگر نبی کریم ﷺ کی سفارتکاری کا سوال ہے تو بتائے کہ جدید دنیا کیسے آپ کی سفارتکاری سے فائدہ حاصل کر سکتی ہے۔اگر بطور کمائڈر سوال آیا ہے تو بتائے کہ کسطرح معاصر دنیا میں آپکی جنگی حکمت عملی اور جنگی آداب متعلق ہیں۔ اور کوشش کریں کہ اپنے سوال کی کسی اچھی اور جامع کوٹیشن ختم کریں، اور کوئی اچھا شعر آتا ہے تو اسکا بھی اضافہ کریں۔
یہ باتذہن نشین رکھیں کہ ٹائم منیجمنٹ بہت اہم ہے ہر سوال کے لیے زیادہ سے زیادہ 45 منٹ ہیں اور آپکو کم از کم 7 سے 8 صفحات لکھنے ہیں اسی لیے اپنی لکھنے کی سپیڈ کو بہت بہتر کرنا ہوگا۔
ڈاکٹر حارث سلیم ایسوسی ایٹ پروفیسر پنجاب یونیورسٹی لاہور۔